اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے صوبائی محکموں میں ہفتے کی چھٹی ختم کر نے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ،حکو مت طا لبان سے مذاکرات کے معاملے پر پارلیمنٹ میں موجودہ سیاسی جماعتوں کو مکمل طور پر آگاہ رکھیں ‘ میاں محمود الرشید کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 31 جنوری 2014 20:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے صوبائی محکموں میں ہفتے کی چھٹی ختم کر نے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پر ویز مشرف ہی نہیں اسکا ساتھ دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا ‘حکو مت طا لبان سے مذاکرات کے معاملے پر پارلیمنٹ میں موجودہ سیاسی جماعتوں کو مکمل طور پر آگاہ رکھیں ‘دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملک میں امن اورخوشخالی لائی جا سکتی ہے ۔
جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ عوامی مسائل پہلے ہی دن بدن بڑ ھتے جارہے ہیں ا ن حالات میں ہفتے کی چھٹی سے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہو تا ہے اس لیے ہم نے اپنی قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ ہفتے کی چھٹی فوری طور پر ختم کی جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور عوام میں بڑھتی ہو ئی مایوسی حکمرانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صرف پر ویز مشرف ہی نہیں اسکا ساتھ دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا تا کہ آئندہ کسی بھی اقتدار پر شب خون مار نے اور آمر کا ساتھ دینے کی جرات نہ ہو سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر حکو مت سنجیدہ رہی تو طالبان کے ساتھ مذاکرات ضرور کا میاب ہو نگے ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.