قائمہ کمیٹی پانی و بجلی سینیٹ کے چیئرمین زاہد خان نے وزارت خزانہ سے آئی پی پیز کو ادا کئے گئے گردشی قرضہ کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعہ 31 جنوری 2014 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) قائمہ کمیٹی پانی و بجلی سینیٹ کے چیئرمین زاہد خان نے وزارت خزانہ سے آئی پی پیز کو ادا کئے گئے گردشی قرضہ کی تفصیلات طلب کر لیں اور ان وجوہات بارے رپورٹ مانگی ہے جس کی بنیاد پر ادائیگیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی حاصل کرنیوالوں میں میاں منشاء کی بھی کمپنیاں شامل ہیں اگر ادائیگیوں کے معاملات میں گڑ بڑ پائی گئی تو میاں منشاء کا بھی احتساب ہو گا۔

متعلقہ عنوان :