کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید26 ارب 2کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس176.70پوائنٹس اضافے سے26784.34پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 31 جنوری 2014 20:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 26700کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید26 ارب 2کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت0.66فیصد زائد جبکہ50.98فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

تھر کول مائننگ کے بلاک نمبر 2کے افتتاح جیسی مثبت خبروں کے باعث حکومتی مالیاتی ادارے ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت مقامی سرمایہ کار گرو جمعہ کو مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے اور بینکنگ ،سیمنٹ ،فرٹیلائزر اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی ،جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26853پوائنٹس کی بلند سطح پربھی دیکھا گیا۔

تاہم فروخت کے دباوٴ ،پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس176.70پوائنٹس اضافے سے26784.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر408کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے208کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ185کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں مزید 26ارب2کروڑ50لاکھ93ہزار356روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر66کھرب 7ارب 30کروڑ20لاکھ 32ہزار 872روپے ہوگئی ۔جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 34کروڑ65لاکھ 71ہزار 710شیئرز رہیں جو جمعرات کے مقابلے میں22لاکھ86ہزار 240شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص کے سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت453.63روپے اضافے سے 9852.63روپے ،سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت 64.40روپے اضافے سے1352.40روپے پر بند ہوئی ۔

نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت320.00روپے کمی سے 12480.00روپے جبکہ مری بریوری کے حصص کی قیمت41.77روپے کمی سے801.23روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کو بینک آف پنجاب کے رائٹ حصص کی سرگرمیاں5کروڑ33لاکھ5ہزار شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 37 پیسے اضافے سے3.07روپے جبکہ فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 3 کروڑ86لاکھ 83ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت63پیسے اضافے سے16.84روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کو کے ایس ای 30انڈیکس 144.88پوائنٹس اضافے سے19296.75پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 476.30پوائنٹس اضافے سے 44186.56جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس79.74پوائنٹس اضافے سے 20244.31پوائنٹس پر بند ہوا ۔