طالبان سے مذاکراتی ٹیم کے رکن میجر(ر) طالبان نمائندوں سے ملاقات کیلئے پشاور پہنچ گئے

جمعہ 31 جنوری 2014 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2014ء) طالبان سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اہم رکن میجر (ر) عامر ایک اہم مشن پر پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ طالبان نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور حکومت کی جانب سے پیغام پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق میجر(ر) عامر وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد پشاور گئے ہیں جہاں وہ طالبان نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور وزیراعظم سے ملاقات میں طے پانے والے اہم امور سے آگاہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقاتوں کے دوران مذاکرات سے پہلے کے مراحل طے کئے جائیں گے اور طالبان کو ان کی مذاکراتی ٹیم کی جلد تشکیل کیلئے پیغام بھی دیں گے۔ ذرائع کے مطابق میجر (ر) عامر طالبان کو مذاکرات کے فیصلے تک متناز عہ بیان سے گریز کا پیغام بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :