بجلی کے نرخوں میں 4 روپے فی یونٹ اضافہ، 200 یونٹ سے زائد استعمال پر سبسڈی ختم

جمعہ 31 جنوری 2014 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2014ء) حکومت نے خاموشی سے عوام پر ’بجلی بم‘ گرا دیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صارفین پر 300 ار ب روپے کا بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے اور 200 یونٹ سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والے کیلئے سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی کے نرخوں میں 4 روپے فی یونٹ اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :