کراچی، تجاوزات کیخلاف کارروائی،فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ جاں بحق

جمعہ 31 جنوری 2014 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2014ء) تجاوزات کیخلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹرلینڈ جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیوکراچی کے علاقے بلال کالونی میں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کارروائی کی جس کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹرلینڈ محمد اسحاق زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ چل بسے ۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کارروائی کی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔

متعلقہ عنوان :