بگ تھری کے معاملے پر وزیراعظم سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں:ذکاء اشرف

جمعہ 31 جنوری 2014 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین ذکاء اشرف بگ تھری کے معاملے پر اہم فیصلوں کے لیے وزیراعظم سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں،جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اچھاہوگاوہ فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چےئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے فارمولے کے مطابق 3بڑے ممالک کا حصہ بڑھایا گیا ہے، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے حصے میں کمی نہیں آئے گی۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بنگلادیش نے اپنا فائدہ دیکھ کر بگ تھری کا ساتھ دیا، بگ تھری کے معاملے پر اہم فیصلوں کے لیے وزیراعظم سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہیں، ان کی رہنمائی ضروری ہے۔ چےئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کسی کے خلاف نہیں، چاہتے ہیں کہ تمام بورڈز مل کر چلیں، پیسے کے پیچھے جانے سے کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :