بلاول بھٹو زرداری کی ایم کیو ایم کو سندھ فیسٹیول میں شرکت کی دعوت

جمعہ 31 جنوری 2014 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ فیسٹول میں شرکت کےلئے دعوت نامہ ایم کیو ایم مرکز نائن زیر بھجوا یا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے اراکین کو سندھ فیسٹیول میں شرکت کےلئے دعوت نامہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو بجھوا دیا، متحدہ قومی موومنٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گاکہ سندھ فیسٹیول میں کون کون سے رہنما شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ سندھ کی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے یکم فروری سے سندھ فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے جو 15 فروری تک جاری ہے گا۔