فا سٹ فو ڈ کھا نے والے بچوں میں ذہا نت کی سطح کم ہو جا تی ہے

جمعہ 31 جنوری 2014 17:42

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) بر گر اور فرنچ فرائز جیسی اشیا ء کھانے میں تو مزیدار ہو تی ہیں لیکن ان کے نقصانا ت بھی کم نہیں ۔ حالیہ تحقیق کے مطا بق فا سٹ فو ڈ کھانے والے بچوں میں ذہا نت کی سطح گھرمیں پکے تازہ کھا نا کھانے والے بچوں سے کم ہو تی ہے ۔

(جاری ہے)

بر طانوی یو نیو ر سٹی میں کی جانے والی اس تحقیق کے مطا بق صرف کھانے کی مقدار ہی نہیں بلکہ اس کا معیار اور تا زہ ہو نا بھی بچوں کی ذہنی نشو ونما پر اثر اندا ز ہو تا ہے ۔

تحقیق کے مطابق کمعمری سے ہی جنک فو ڈ کھانے والے بچوں میں آٹھ سا ل کی عمر تک پہنچتے پہنچتے ذہانت کی سطح گھٹ جا تی ہے جبکہ تا زہ اور صحت بخش معیاری غذا لینے والے بچوں کا آئی کیو لیول نسبتا ً زیا دہ ہو تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :