پاکستان کی سیاسی قیادت سنجیدہ ہوچکی ہے اب مل کر کام کرنا ہوگا، آصف زرداری

جمعہ 31 جنوری 2014 16:22

پاکستان کی سیاسی قیادت سنجیدہ ہوچکی ہے اب مل کر کام کرنا ہوگا، آصف ..

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اب سنجیدہ ہوچکی ہے اور ملکی ترقی کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر سابق صدرآصف زرداری نے بھی شرکت کی اوراس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بتانا ہوگا کہ ملکی ترقی کے لئے بڑے منصوبوں کو کوئی ایک سیاسی جماعت پایا تکمیل تک نہیں پہنچاسکتی، منصوبے کامیاب کرنے کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ کندھے سے کندھا ملا کر ایک دوسرے کی مدد نہیں کی تو کل شاید ہم ایسا کرنا بھی چاہیں تو نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہاکہ میں وزیراعظم نواز شریف کا مشکور ہوں کہ انہوں نے تھر کی عوام کے لئے اپنی مصروفیت سے قیمتی نکالا، کوئی پروجیکٹ 4 یا 5 سال میں مکمل نہیں ہوسکتا، کوئلے سے بجلی کے منصوبے پر گزشتہ 5 سال سے کام جاری ہے۔ ملک میں تبدیلی لانے کےلئے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں، پہلی بار پیپلزپارٹی نے تھر سے تمام سیٹیں جیتی ہیں اس لئے تھر کے عوام کا شکریہ ادا کرنے کےلئے دوبارہ خصوصی طور پریہاں آؤں گا۔

متعلقہ عنوان :