وزیر خزانہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے انٹیلی جنس یونٹس کو کاروباری برادری میں خوف و ہراس پھیلانے سے روکیں ‘ لاہور چیمبر

جمعہ 31 جنوری 2014 15:47

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی ہے کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے انٹیلی جنس یونٹس کو کاروباری برادری میں خوف و ہراس پھیلانے سے منع کیا جائے کیونکہ اس سے کاروباری ماحول خراب ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر کاشف انور نے لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن فہیم الرحمن سہگل کی سربراہی میں آنے والے صنعتکاروں و تاجروں کے ایک وفد سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کہا کہ کاروباری شعبے کو پہلے ہی بجلی و گیس کی قلت اور امن و امان کی بگڑی صورتحال جیسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، ایسے میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے انٹیلی جنس یونٹس کے صوابدیدی اختیارات حالات مزید خراب کررہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجود تاجروں کو پریشان کیا جارہا ہے جو معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :