دنیا کی سب سے کم عمر آئی ٹی ماہر اور مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ انجینئر ارفع کریم کی 19ویں سالگرہ2 فروری منائی جائیگی

جمعہ 31 جنوری 2014 15:40

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) دنیا کی سب سے کم عمر آئی ٹی ماہر اور مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ انجینئر ارفع کریم کی 19ویں سالگرہ کل ( اتوار ) کو منائی جائے گی ۔ ارفع کریم کے انتقال کے بعد یہ ان کی تیسری سالگرہ ہو گی۔ ارفع کریم کی سالگرہ کے سلسلے میں مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ارفع کریم کی مغفرت کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ارفع کریم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاکستان پوسٹ کی جانب سے ارفع کریم کی یاد اور خدمات کے اعتراف میں 8روپے مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ ارفع کریم 2فروری 1995ء کو چک 4ج۔ب رام دیوالی فیصل آباد میں پیدا ہوئی اور 14 جنوری 2012ے کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملی تھیں۔پنجاب حکومت فیروز پور روڈ پر واقع آئی ٹی ٹاور کو بھی ارفع کریم کے نام سے منسوب کر چکی ہے جبکہ ارفع کریم پاکستان کا سب سے اعلی ترین اعزاز صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی حاصل کر چکی ہیں۔ وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے والی پاکستان کم عمر ترین شہری بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :