Live Updates

عمران خان کی طالبان سے مذاکرات میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

جمعہ 31 جنوری 2014 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) طالبان سے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے تحریک انصاف کے چیرمین سے ملاقات کی ، عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔

(جاری ہے)

عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں مذاکراتی کمیٹی کے رحیم اللہ یوسفزئی اور رستم شاہ مہمند شامل تھے ، اس موقع پر عمرا ن خان نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے لیے ٹیم کا قیام خوش آئند ہے ، امید ہے کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکل آئے گا،پوری قوم کی امیدیں مذاکراتی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں، مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا کہنا تھاکہ پوری نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کریں گے، اور اس کے لئے انہیں سیاسی جماعتوں کا تعاون درکار ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات