الیکشن ٹریبونل کراچی کا این اے 258 میں دھاندلی کے خلاف انتخابی عذرداری کا فیصلہ 4فروری سنانے کا اعلان

جمعہ 31 جنوری 2014 14:53

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) الیکشن ٹریبونل کراچی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 میں دھاندلی کے خلاف انتخابی عذرداری کا فیصلہ 4فروری ( منگل )کو سنانے کا اعلان کر دیا ہے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق انتخابی عذرداری کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل کراچی میں دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔قبل ازیں اس انتخابی عذداری کی حتمی سماعت 15جنوری کو ہوئی جس میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

این اے 258 سے 11 مئی کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) کے عبدالحکیم بلوچ کامیاب ہوئے ہیں جن کی کامیابی کو پیپلز پارٹی کے عبدالرزاق راجہ نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا ہے جس پر الیکشن ٹریبونل نے 46 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی تصدیق کاحکم دیا تھا 21 ستمبر 2013ء کو تصدیقی عمل مکمل کرنے کے بعد نادرا کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے مطابق32 ہزار 865 ووٹوں میں سے 2 ہزار 475 ووٹوں کی تصدیق ہوسکی ہے جبکہ بقیہ 23 ہزار432 ووٹ غیر تصدیق شدہ ثابت ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

15پولنگ اسٹیشن پر اسٹیشنز پردالے ووٹوں کی تعداد کاؤنٹر فائل سے زائد تھی۔این اے 258 کی نادرا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کاؤنٹر فائل میں درج 4 ہزار 680 ووٹرز کے شناختی کارڈ نمبر جعلی تھے الیکشن ٹریبونل کراچی نے 15 جنوری کو210 دن تک جاری رہنے والی سماعت مکمل کر کے اور فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :