بلاول بھٹو زرداری کی نگرانی میں سندھ فیسٹیول کی 15روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغازکل سے ہوگا
جمعہ 31 جنوری 2014 14:52
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور سندھ کے قدیم وتاریخی مقامات کو ان کا کھویا ہوا مقام واپس کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کی نگرانی میں سندھ فیسٹیول کی 15روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغازآج(ہفتہ )سے ہوگاافتتاحی تقریب لاڑکانہ کے قریب تاریخی ورثے موئن جو دڑو کے مقام پر ہوگی،جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سندھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری، ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور اور ملک بھر سے دیگر 500کے قریب افراد شرکت کریں گے۔(جاری ہے)
افتتاحی تقریب کے لئے صرف 500 کے قریب وی وی آئی پیز کو دعوت نامے اور پاسز جاری کئے گئے ہیں جبکہ شرکاء کے بیٹھنے کے لئے موئن جودڑو کے تاریخی ورثہ کے سامنے لکڑی سے 80 فٹ چوڑا اور 50 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ موئن جودڑو کے مختلف حصوں میں رنگ برنگی لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔
پروگرام کے مطابق 15روزہ سندھ فیسٹیول کا آغاز لاڑکانہ کے تاریخی مقام موئن جوداڑو سے میوزک اور روایتی تقریب سے ہوگا۔یہ تقریبات15فروری تک جاری رہیں گی۔ان تقریبات میں سٹی فیسٹیول کاانعقادباغ ابن قاسم کراچی میں کیا جائے گا جو 2فروری 15فروری جاری رہے گا ۔ سندھ فیسٹیول کے دیگر پروگراموں میں 2فروری کوہارس اینڈکیٹل فیسٹیول جیکب آباد ،سندھ میوزک میلہ 3فروری کو کراچی،بدین،حیدرآباد،لاڑکانہ نوابشاہ اورسکھر،3فروی کو اردو،سندھی مشاعرہ کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا۔گدھاگاڑی ریس 4 فروری کو کراچی ، گہرے سمندر میں ماہی گیری ٹورنامنٹ 6 فروری کو کراچی ، صوفی نائٹ 7 فروری کو کراچی ، بسنت فیسٹیول 9 فروری کو کراچی ، غزل نائٹ 14 فروری کو کراچی ، سندھ آرٹ فیسٹیول 2سے 15 فروری تک فیریئر ہال کراچی ، سندھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 10 اور فروری کو کراچی ، فیشن فیسٹیول 11 اور 12 فروری کو نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی جبکہ اختتامی تقریب 15فروری کوسندھ کے ساحلی شہر ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل کے قریب منعقد ہو گی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سندھ کے تاریخی ورثے کو خطرات لاحق ہیں ۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سندھ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد صوبے اور پاکستان کے ہزاروں سال پرانے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھناہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے موئن جودڑو کی سائٹ کو تاریخی قرار دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.