ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے شکارپور سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا

جمعہ 31 جنوری 2014 14:50

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے شکارپور سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے 24انچ قطر گیس پائپ لائن کوپٹ فیڈر بیرون کے مقام پر تباہ کردیاپائپ لائن کے ذریعے شکار پور سے کوئٹہ گیس فراہم کی جاتی ہے گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔