کراچی ، مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں سے دو ملزمان سمیت افراد زخمی

جمعہ 31 جنوری 2014 14:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں سے دو ملزمان سمیت افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے دو زخمی ملزموں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی جمعہ کو کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب پولیس موبائل پر کریکر حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق اہلکار معمولی زخمی ہوا فیڈرل بی ایریا میں ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس میں گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے دونوں زخمیوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی دھماکے کے مقام پر پولیس موبائل کھڑی تھی۔ ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں ہائی روف گاڑی نمبرسی ٹی 97607 میں دھماکہ ہوا۔ شبہ ہے کہ گاڑی میں سوار دو افراد پولیس موبائل پر کریکر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ہائی روف گاڑی کو چیک کرایا گیا پیر آباد تھانے کے علاقے شہدا قبرستان میں دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب قبرستان کے قریب سے ایک وکیل گذر رہے تھے۔ ایس ایس پی ویسٹ کراچی پیر آباد میں دھماکہ اس وقت ہوا جب قبرستان کے قریب سے وکیل گذر رہے تھے۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ گاڑی میں ہوا یا باہر زخمیوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ دونوں زخمیوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ادھر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں دستی بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہائی روف میں سوار دو افراد نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکنے کی کوشش کی اس دوران دستی بم ان کے ہاتھ میں پھٹ گیا ، جس سے دونوں ملزماں زخمی ہوگئے ، زخمی افراد کو پولیس نے حراست لیکر ہسپتال منتقل کردیا ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کا کہنا ہے کہافراد سچل گوٹھ کے رہائشی ہیں جن سے تفتیش کی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت محمد حسین اور عبدالستار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی سنٹرل عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد دستی بم حملے میں ملوث نہیں ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :