مسئلہ کشمیر کا حل خود بھارت کے مفاد میں ہے،بھارتی سیکریٹری خارجہ

جمعہ 31 جنوری 2014 14:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) بھارتی سیکریٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے کہاہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل خود بھارت کے مفاد میں ہے، کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی میڈیا کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی سیکریریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تیسرے ملک کی مداخلت کے بغیرمسئلے خود حل کرنا ہوں گے۔

سجاتا سنگھ نے کہا کہ مسائل کے حل کا مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو متحد، پْرامن اور خوش حال دیکھنا چاہتے ہیں۔ سجاتا سنگھ کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خطرات کے سائے میں مذاکرات کا عمل کیسے جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں انتخابات کے بعد کوئی پارٹی آئے ،پاکستان سے دوستی ،امن کی پالیسی جاری رہے گی۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے الزام لگایا کہ پاکستان سے کشمیر میں اب بھی دہشت گردی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث نہیں ہے۔سجاتا سنگھ کا کہنا تھا کہ تجارتی تعلقات کے اضافے کے ذریعے پاکستان کے معاشی ایجنڈے کو متاثر نہیں کرسکتے۔