خیبرپختونخوا کی جیلوں میں بائیومیٹرک نظام متعارف کرانیکافیصلہ

جمعہ 31 جنوری 2014 14:32

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) خیبر پختون خوا حکومت نے صوبہ کی جیلوں میں قیدیوں کی غلط رہائی کے واقعات روکنے کے لئے بائیومیڑک نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبر پختون خوا کی 22جیلوں میں8ہزار سے زیادہ افراد قید ہیں۔حکومت نے صوبہ کی جیلوں میں قیدیوں کی غلط رہائی روکنے کے لئے مرحلہ وار تمام جیلوں میں بائیو میڑک نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں بعض قیدیوں کے ایک جیسے نام اور ولدیت ہونے پر قیدیوں کی غلط رہائی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر سینڑل جیل پشاور میں بائیو میڑک نظام نصب کیا جائے گا۔نظام کے تحت جیل میں آنے والے ہر قیدی کے فنگر پرنٹس اور تصاویر لی جائیں گی۔رہائی پانے پر ہر قیدی کی تصدیق بائیو میٹرک نظام سے کی جائے گی جس کے بعد اسکو جیل کی حدود سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :