کالعدم تحریک طالبان کے شاہ فیصل محسود کو سزائے موت سنادی گئی

جمعہ 31 جنوری 2014 14:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے شاہ فیصل محسود کو سزائے موت سنادی۔شاہ فیصل محسود کو پولیس اہلکاروں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پرسزاسنائی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے غیر قانونی اسلحة رکھنے کے الزام میں سات قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا بھی سناء شاہ فیصل محسود پر 2012 میں تھانہ تیموریہ کے ہیڈ کانسٹیبل ندیم عباسی اور کانسٹیبل ساجد کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا،مقتولین پولیس اہلکاروں کی لاشیں تھانہ منگھوپیر کی حدود سے برآمد ہوئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :