آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے ایسوسی ایٹ و ایفیلیٹ ممالک کے فنڈز میں کٹوتی کا امکان مسترد کردیا

جمعہ 31 جنوری 2014 13:30

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے ایسوسی ایٹ و ایفیلیٹ ممالک کے فنڈز میں کٹوتی کا امکان مسترد کردیا میڈیار پورٹ کے مطابق سابق صدر احسان مانی نے تجاویز پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ سب سے بڑا نقصان ایسوسی ایٹ و ایفیلیٹ ممبرز کو ہوگا جن کے فنڈز میں 312.5 ملین ڈالرز کی کٹوتی ہوگی، رچرڈسن نے کہاکہ ابھی تک نئی تجاویز کو حتمی شکل نہیں دی گئی مگر اس سے غیرمستقل ممبران کونقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک نے بھی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے حوالے سے جاری ریلیز میں کہا تھا کہ تمام بورڈز نے ایسوسی ایٹ و ایفیلیٹ ممالک کو ریوینیو میں سے زیادہ حصہ دینے کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :