آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کا انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی نیلامی سے دستبرداری کا فیصلہ

جمعہ 31 جنوری 2014 13:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے آرام کو ترجیح دیتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی نیلامی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا ساتویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب12فروری کو ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کلارک نے کہاکہ وہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف ایشزسیریز میں بھرپور ذہنی تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :