امریکہ نے ایک بار پھر آئندہ ماہ شیڈول سوچی سرمائی اولمپکس گیمز میں سیکیورٹی میں تعاون کی پیشکش کردی

جمعہ 31 جنوری 2014 13:29

واشنگٹن /ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) امریکہ نے ایک بار پھر آئندہ ماہ شیڈول سوچی سرمائی اولمپکس گیمز میں سیکیورٹی میں تعاون کی پیشکش کر تے ہوئے کہا ہے کہ روس کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہماری مدد کی ضرورت پڑی تو ہم اس کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ وزارت دفاع کے ترجمان ایئر ایڈمائرل جان کربی نے کہاکہ سوچی سرمائی اولمپکس گیمز میں روس کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہماری مدد کی ضرورت پڑی تو ہم اس کا بھرپور ساتھ دیں گے، ڈیفنس سیکرٹری نے روسی ہم منصب کو فون پر ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ضرورت پڑنے پر دونوں ممالک کے سینئر آفیسرز مل بیٹھ کر معاملات طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک گیمز کے دوران ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے اور وہ گیمز کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے روس کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :