کمار سنگا کارا رواں برس شیڈول انڈین پریمیر کرکٹ لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لینگے

جمعہ 31 جنوری 2014 13:29

ممبئی /کولمبو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے آئندہ برس بہتر کنٹریکٹ ملنے کے امکان کے باعث رواں برس شیڈول انڈین پریمیر کرکٹ لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لینگے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سنگاکارا نے کہا کہ قومی ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کرنا ہیں جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل سیون کے پورے ایڈیشن کیلئے دستیاب نہیں ہو سکیں گے اور اس وجہ سے فرنچائزز پرکشش معاہدے کی پیشکش نہیں کرتیں اور اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے رواں ماہ شیڈول آئی پی ایل نیلامی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ برس ہونے والے آئی پی ایل کے پورے ایڈیشن کیلئے دستیاب ہوں گے اسلئے انہیں زیادہ معاوضہ ملنے کا امکان بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی وجہ سے بھی آئی پی ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، تھوڑا عرصہ آرام کرنے کے بعد دورہ انگلینڈ کی تیاری کروں گا۔

متعلقہ عنوان :