پاکستانی عظیم امپائر علیم ڈار پریذیڈنٹ ون ڈے کپ فائنل میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام دینگے

جمعہ 31 جنوری 2014 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء)پاکستانی عظیم امپائر علیم ڈار پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کا فائنل (آج) ہفتہ کو خان ریسرچ لیبارٹریز اور نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے، اعزاز الرحمان میچ ریفری ہوں گے، علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے اور رضا ٹی وی ایمپائر ہوں گے۔ ون ڈے کپ کی فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ ساتھ ایک ملین انعام کی بھی حقدار ٹھہرے گی جبکہ رنر اپ کو پانچ لاکھ روپے انعام ملے گا۔