وزیراعظم کی جانب سے بلوچ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا خوش آئند ہے‘ملک نصراللہ

جمعہ 31 جنوری 2014 13:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدر ملک نصر اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طر ف سے بلوچستان میں دہشت گردی اور بد امنی ختم کرنے کے لئے وہاں کا دورہ کرنا اور بلوچ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا خوش آئند ہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان کو موجودہ حکومت کی تمام بہترین پالیسیوں کا کریڈٹ جاتا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ملک نصرا للہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسلے کا حل وہاں کے عوام کی دل جوئی سے ہی ممکن ہے وزیراعظم میاں نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے بروقت اقدامات کے باعث پاکستان کے اہم ترین صوبے کے حالات دن بدن ٹھیک ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زائرین کے لئے خصوصی فلائٹ سروس شروع کرنے کا اعلان خوش آئند ہے اس جہاں کئی قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت ہو گی وہاں ملک بھر میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کے عزائم بھی خاک میں مل جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ملک نصرا للہ نے کہا کہ ناراض بلوچوں کو منانے کا اقدام بھی خوش آئند ہے قبائلی رسم و رواج کے حامل اس صوبے میں تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ہی بہترین آپشن ہے ۔وزیر اعظم میاں نوازشریف اور چوہدری نثار علی خان کی کوششوں سے بہت جلد بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں امن قائم ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :