طالبان سے مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھاجاسکتا ہے، کراچی میں سبق آموز آپریشن جاری ہے ،خرم دستگیر

جمعہ 31 جنوری 2014 13:12

طالبان سے مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھاجاسکتا ہے، کراچی میں سبق آموز آپریشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہاہے کہ کراچی میں سبق آموز آپریشن جاری ہے ،طالبان سے مذاکرات کے ذریعے ہی آگے بڑھاجاسکتا ہے، تحفظ پاکستان بل کا مقصدملک کے عوام کی جان ومال کا بچانا، انتہاپسندوں کو عام آبادی سے الگ کرنااور قبائلی علاقوں میں ہماری بہنوں بچوں کواغواء کاروں سے چھڑانا ہے ،ریاست میں عسکریت پسندوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا خاتمہ بھی ناگزیر ہے ، وفاقی حکومت بلوچستان کے مسئلے میں کردار ادا کریگی،گزشتہ روزنجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے ذریعے ہی آگے بڑھاجاسکتا ہے لیکن جو گروپ مذاکرات نہیں چاہتے حکومت ان کے خلاف ٹارگٹیڈآپریشن کرسکتی ہے ،ہم مذاکرات کے حق میں ہیں جو گروپ ہم سے مذاکرات کریں گے ان سے مذاکرات کئے جائیں گے لیکن جو لوگ مذاکرات نہیں چاہتے اور وہ جس زبان میں ہم سے بات کریں گے ان سے اسی زبان میں بات کی جائیگی،خرم دستگیر نے کہاکہ عوام کی منتخب حکومت نے عوام کی نمائندہ مقننہ کے سامنے ایک بل پیش کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ تحفظ پاکستان بل پر سیاسی جماعتوں کو اعتراض کا حق ہے لیکن ہم نے پاکستان کے حق میں جوبہتر سمجھا وہی کیا ،اوریہ بل ہم نے خود تیار کیاہے ،آئین سے متصادم اگر کچھ شقیں ہیں تو قومی اسمبلی اس کو ختم کردے گی ،انہوں نے کہاکہ تحفظ پاکستان بل کا مقصدملک کے عوام کی جان ومال کا بچانا کرنا ہے اوردوسرایہ ہے کہ ہمیں انتہاپسندوں کو عام آبادی سے الگ بھی کرنا ہے ،تیسرایہ ہے کہ قبائلی علاقوں میں ہماری بہنوں بچوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،اسی وجہ سے ہمیں طالبان سے مذاکرات کرنا پڑرہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ قوم کے حق میں جوفیصلے ہوں گے ہم ان میں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،انہوں نے کہاکہ ریاست میں عسکریت پسندوں کی مددکرنے والوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے اوران تک پہنچنے کے لیے ایک ڈنڈا ہلانے سے یہ ممکن نہیں ہے اس کے لیے بہت سے اقدامات کرنے ہیں اورابھی ہم پہلی سیڑھی پر چڑھے ہیں،وفاقی وزیرنے کہاکہ کراچی میں سبق آموز آپریشن جاری ہے وفاق صوبائی حکومت سے مکمل رابطے میں ہے اورگلگت بلتستان ہو یا آزاد کشمیر ہم ہر کسی کی مدد کرتے رہیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسئلے میں کردار ادا کریگی۔

متعلقہ عنوان :