کراچی کے مختلف علاقوں میں 3دستی بم حملے، 2 افراد زخمی
جمعہ 31 جنوری 2014 11:58
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) شفیق موڑ کے قریب دستی بم پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ سائٹ کے علاقے میٹروویل میں دستی بم حملے میں لیبر یونین کے سیکرٹری جنرل نور محمد محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ کی طرف جانے والے روڈ پر شفیق موڑ کے قریب ہائی روف میں دستی بم پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی ہونے والے افراد کی شناخت محمد حسین اور عبدالستار کے ناموں سے ہوئی ہے۔(جاری ہے)
ایس ایس پی سنٹرل عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد دستی بم حملے میں ملوث نہیں ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔
دوسری جانب سائٹ کے علاقے میٹروویل میں لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری نور محمد کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ سائٹ پولیس کا کہنا ہے کہ نور محمد کو چند روز قبل 50 لاکھ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد کے قبرستان میں بھی ایک دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.