جسٹس دوست محمد خان نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 31 جنوری 2014 11:56

جسٹس دوست محمد خان نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) جسٹس دوست محمد خان سے سپریم کورٹ کے جج جب کہ جسٹس فصیح الملک نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس دوست محمد خان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس دوست محمد خان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹیس میاں فصیح الملک نے پشاور ہائی کورٹ کے 21 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا، گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں گورنر خیبر پختون خوا اجنینیئر شوکت اللہ نے جسٹس فصیح الملک سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے دوست محمد خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظور دی تھی جب کہ دوست محمدخان کی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے تقرری کے بعد سینئر ترین جج جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاورہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :