طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم کمیٹی کے دائرہ کار اور مینڈیٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 31 جنوری 2014 11:48

طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم کمیٹی کے دائرہ کار اور مینڈیٹ کو حتمی ..

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم 4 رکنی کمیٹی کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کی بحالی اور دیگر امور پر بات جیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم 4 رکنی کمیٹی کے اجلاس میں طالبان سے مذاکرات کے لئےقائم کمیٹی کے دائرہ کار اور مینڈیٹ کو حتمی شکل دے دی گئی، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے میڈیا کو بھی با خبر رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمیٹی کو حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں عرفان صدیقی، رحیم اللہ یوسف زئی، میجر جنرل ریٹائرڈ عامر اوراور سابق سفیر رستم شاہ مہمند شامل ہیں جبکہ وزیرداخلہ معاملات کو طے کرنے میں اس کمیٹی کی معاونت کریں گے اور وزیراعظم نواز شریف خود اس کمیٹی کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :