ڈیرہ اللہ یار، مقامی ہوٹل کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 16افراد زخمی ،دھماکہ ٹائم بم ڈیوائس سے کیا گیا ، شدید زخمیوں کو لاڑکانہ اور جیکب آباد سول ہسپتال منتقل

جمعرات 30 جنوری 2014 21:26

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) ڈیرہ اللہ یار بائی پاس مقامی ہوٹل کے قریب دھماکہ ایک شخص ہلاک 16زخمی دھماکہ ٹائم بم ڈیوائز کے ذریعے کیا گیا جوکہ ڈاٹسن میں نصب کیا گیا تھا 15سے 18کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا بم ڈسپوزل اسکواڈ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار شہر کے قریب جمالی بائی پاس کے م قامی ہوٹل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث ایک شخص حق داد ہجوانی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہلاک شخص رکشہ ڈرائیور بتایا جارہا ہے جوکہ جائے وقوعہ سے گزررہا تھا جبکہ دھماکے کے باعث دس ویلر ٹرک ویگن رکشہ اور متعدد موٹر سائیکلوں سمیت ہوٹل اور قریبی مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچا دھماکے کے نتیجے میں 16افراد عبدالحمید مری ،رابیلہ جھکرانی محمد بچل جمالی ندیم بدل خان محمد بخش گل شیر خاوند بخش محمد شریف گاجانی محمد رمضان بیگ امداد علی رودینی دیدار ہجوانی شاہ محمد ہیجوانی عمران زخمی ہوگئے تاہم شدید زخمیوں کو لاڑکانہ اور جیکب آباد سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جس سے شہر بھر میں فضاء سوگوار ہوگئی اور شہری سول ہسپتال پہنچ گئے تاہم سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی بم ڈسپوزل اسکواڈ چاکر بنگلزئی کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم دیسی ساخت کا بنا ہوا تھا جوکہ ایک ڈاٹسن میں نصب کیا گیا تھا جوکہ ٹائم ڈیوائز تھا جس میں 15سے 18کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا ٹائم اور موقع نہ ملنے کے باعث دھماکہ خیز مواد شہرت تک نہیں پہنچایا جاسکا اور ہوٹل پر ہی دھماکہ کیا گیا تاہم موقع پر ایف سی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر نے کا عمل شروع کردیا گیا ہے مزید تفتیش مقامی پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :