وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، بلوچستان میں جاری اورمستقبل کیلئے تجویز کئے گئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

جمعرات 30 جنوری 2014 21:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) میاں محمدنوازشریف کی زیرصدارت کوئٹہ میں صوبے کے ترقیاتی کاموں اور شاہراہوں کی تعمیرکے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کو بلوچستان میں جاری اورمستقبل کیلئے تجویز کئے گئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، ریاستوں اورسرحدی امورکے وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ، گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :