لاہور ہائیکورٹ، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

جمعرات 30 جنوری 2014 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ میں مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سردار محمد شاکر ڈوگر نے موقف اختیار کیا ہے کہ جمشید دستی آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے جبکہ ان کے پاس بی اے کی ڈگری بھی جعلی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی انہیں دھوکے باز،اور بے ایمان شخص قرار دیا گیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جمشید دستی کو اپنے حلقے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنے سے روکتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے۔