اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی، حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ،پٹرول3روپے 4پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 5روپے 27پیسے، مٹی کا تیل ساڑھے چار روپے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل 4روپے 28پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش

جمعرات 30 جنوری 2014 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی، حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا، پٹرول3 روپے 4 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے، مٹی کا تیل ساڑھے چار روپے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں یکم فروری سے کمی کی سفارش کر دی جس کا حتمی فیصلہ نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یکم فروری سے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں قیمتیں پانچ روپے 27 پیسے فی لیٹر تک کم کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ ماہ ڈالر کی مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا تھا جس کے پیش نظر اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی۔

(جاری ہے)

اوگرا نے یکم فروری سے پٹرول 3 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4 روپے 28 پیسے فی لیٹرسستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ پٹرولیم لیوی کی گزشتہ دو ماہ کے دوران کم کی گئی تھی اس کو بڑھا کر اب قیمتوں میں کمی کو پٹرولیم لیوی میں ایڈجسٹ کرنا چاہ رہی ہے تاکہ حکومت اپنے ریونیو میں اضافہ کرے اور یکم فروری تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے پر ورکنگ شروع کر دی گئی تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :