ڈاکیومنٹری درست نہیں، اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے، رہنما ایم کیو ایم بیرسٹر فروغ نسیم ،منی لانڈرنگ کے میرے جواب کو مکمل طور پر ڈاکیومنٹری سے ہٹا دیا گیا، افتخار حسین پر اتنا تشددکیاگیاکہ ان کی حالت نارمل انسان جیسی نہیں ہے،رہنماء ایم کیو ایم

جمعرات 30 جنوری 2014 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا ہے کہ ڈاکیومنٹری درست نہیں، اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے،منی لانڈرنگ کے میرے جواب کو مکمل طور پر ڈاکیومنٹری سے ہٹا دیا گیا، افتخار حسین پر اتنا تشددکیاگیاکہ ان کی حالت نارمل انسان جیسی نہیں ہے، برطانوی پولیس کہتی ہے کہ افتخار حسین ملزم نہیں گواہ ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹرفروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ مائنس ون کوئی چیزنہیں، ایم کیو ایم کا مطلب الطاف حسین ہے، برطانوی تعلیمی ادارے میں دو طلبا کو داخلہ ملا تو اس کا ایم کیو ایم سے کیا تعلق؟ ایسے لوگ موجود ہیں جو غلط اطلاعات برطانوی اداروں کے دے رہے ہیں، ڈاکیومنٹری میں کہا تھا کہ برطانوی ادارے اپنی تحقیقات کریں، میرے اس بیان کو بھی برطانوی نشریاتی ادارے نے ڈاکیومنٹری سے نکال دیا۔

متعلقہ عنوان :