جنوبی پنجاب کے مدرسوں کے طلباء مخصوص ماحول میں تربیت کے باعث خود کش جیکٹ پہننے پرباآسانی رضامند ہو جاتے ہیں‘ وزیر قانون، طالبان کوئی غیر نہیں اپنے ہی لو گ ہیں صرف ان کا عمل اورسو چ درست نہیں ،برطانوی اخبار نے کچھ چیزوں کو کنفوژ کیا ‘ رانا ثنا اللہ

جمعرات 30 جنوری 2014 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے مدرسوں میں طلباء کی ایسے مخصوص ماحول میں تربیت کی جاتی ہے جس سے وہ خود کش جیکٹ پہننے پرباآسانی رضامند ہو جاتے ہیں، طالبان کوئی غیر نہیں اپنے ہی لو گ ہیں صرف ان کا عمل اورسو چ درست نہیں ۔جمعرات کے روز ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ میں نے طالبان کے خلاف آپریشن کے فیصلے کی بات کوئی پہلی مرتبہ نہیں کی اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کر چکا ہوں لیکن برطانوی اخبار نے کچھ چیزوں کو کنفیوژکیا۔

چند روز قبل آرمی کیمپ پر حملہ ہو اجس کے بعد دہشتگردوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم نے امن کو ایک اور موقع دینے کا درست فیصلہ کیا ہیان کا یہ فیصلہ پوری قوم کیلئے حوصلے کا پیغا م ہے،اللہ کرے کہ دوسرا فریق بھی ان کی اس بات کو سمجھے،اگر مذاکرات میں زیا دہ وقت بھی لگ جائے تو کوئی مذائقہ نہیں اس میں قوم کا ہی فائدہ ہے۔

(جاری ہے)

طالبان اپنے لو گ ہیں وہ کوئی غیر نہیں لیکن ان کا عمل اورسو چ درست نہیں ہے،کو شش ہے کہ وہ آئین کو تسلیم کریں اور ریاست کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مدرسوں میں طلباء کی ایسے مخصوص ماحول میں تربیت کی جاتی ہے جس سے وہ خود کش جیکٹ پہننے پر با آسانی رضا مند ہو جاتے ہیں ۔ پنجاب حکومت نے اسی لئے جنوبی پنجاب میں دانش سکول بنائے ہیں تاکہ طلباء کو لباس ،خوراک ،رہائش اور کتابیں مفت فراہم کی جائیں اور انکی مثبت ماحول میں تربیت ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :