کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں18 ارب 90کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس12.01پوائنٹس اضافے سے26607.64پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 30 جنوری 2014 19:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو محدود پیمانے پر تیزی رہی اور اور کے ایس ای 100انڈیکس 26600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں18 ارب 90کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت26.01فیصد زائد جبکہ50.12فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26522پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،بینکنگ ،انرجی اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 26675پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس12.01پوائنٹس اضافے سے26607.64پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر407کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے183کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ204کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب90کروڑ50لاکھ48ہزار152روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب 81ارب 27کروڑ69لاکھ 39ہزار 516روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 34کروڑ42لاکھ 85ہزار 470شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں7کروڑ 10لاکھ64ہزار 570شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص کے سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت211.55روپے اضافے سے 12800.00روپے ،وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 147.96روپے اضافے سے4895.27روپے پر بند ہوئی ۔نمایاں کمی انڈس ڈائنگ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت57.22روپے کمی سے 1087.22روپے جبکہ مچلز فروٹ کے حصص کی قیمت40.54روپے کمی سے770.38روپے پر بند ہوئی ۔

جمعرات کو بینک آف پنجاب کی رائٹ حصص کی سرگرمیاں6کروڑ88لاکھ90ہزار500 شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت ایک روپے اضافے سے2.70روپے جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 5 کروڑ51لاکھ 10ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت97پیسیاضافے سے12.67روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کو کے ایس ای 30انڈیکس 22.01پوائنٹس کمی سے19151.87پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 20.56پوائنٹس کمی سے 43710.26جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس50.23پوائنٹس اضافے سے 20164.57پوائنٹس پر بند ہوا