پشاور، سیکیورٹی کے حوالے سے دو آرڈنینس تیار، گورنر کو ارسال ،مکانات کرائے پر دینے اور ہوٹلوں میں قیام کے قواعد و ضوابط متعین کئے گئے ہیں

جمعرات 30 جنوری 2014 19:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں بد امنی اور دہشت گردی کے پے در پے واقعات کے پیش نظر صوبے بھر میں مکانات کرائے پر دینے اور ہوٹلوں میں قیام کے قواعد و ضوابط متعین کئے ہیں جن کے تحت مکان مالک اور ہو ٹل انتظامیہ کیلئے کرایہ داروں اور ہوٹل میں قیام پذیر مہمانوں کے بنیادی کوائف بمع شناختی کارڈ ان کی آمد کے فوراً بعد حاصل کرکے ان کا ریکارڈ رکھنا اور انتظامیہ کو آگاہ کرنا لازمی ہو گا جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت ترین سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں اس سلسلے میں متعلقہ قوانین پر مبنی دو آرڈینینس تیار کر لئے گئے ہیں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا ہوٹل رسٹریکشن (سیکورٹی) آرڈنینس اور خیبر پختونخوا رینٹ رسٹریکشن (سیکورٹی) آرڈیننس مجریہ 2014 کے نام سے دونوں آرڈ ینینسوں پر دستخط کرکے باقاعدہ اجراء کیلئے گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ کو ارسال کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :