وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا تھری جی سپیکٹرم ٹیکنالوجی کی نیلامی سے متعلق جاری عمل پر اطمینان کااظہار،سپیکٹرم کی نیلامی کے سلسلے میں روڈ شوز آئندہ ماہ شروع ہونگے ، سپیکٹرم کی نیلامی مارچ 2014ء میں متوقع ہے ، اجلاس کو بریفنگ

جمعرات 30 جنوری 2014 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تھری جی سپیکٹرم ٹیکنالوجی کی نیلامی سے متعلق جاری عمل پر اطمینان کااظہارکیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کی زیرصدارت سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وزارت خزانہ میں ہوا ۔ اجلاس میں تھری جی سپیکٹرم ٹیکنالوجی کی نیلامی سے متعلق جاری عمل کاجائزہ لیاگیا اوراس حوالے سے اب تک کی پیش رفت کا اطمینان کااظہار کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایاگیا کہ سپیکٹرم کی نیلامی کے سلسلے میں روڈ شوز آئندہ ماہ شروع ہوں گے جبکہ سپیکٹرم کی نیلامی مارچ 2014ء میں متوقع ہے۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ سپیکٹرم لائسنس کی نیلامی کیلئے ہائر کئے گئے کنسلٹنٹ ویلیوفرم کو ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ بالخصوص نیلامی سے متعلق امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے اس فارم کی دس مختلف ممالک میں موجودگی اور250 ماہرین اس کی عکاس ہے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی زاہد حامد ‘ وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان ‘ چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ ‘ سیکرٹری آئی ٹی اخلاق احمد تارڑ اوردیگر سینئر حکام اورکنسلٹنٹ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :