ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جان کو شدید خطرہ، پاکستان میں باطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکایا ، قید وبند کی صعوبتوں کے باوجود اپنے مشن کو جاری رکھا، الطاف حسین،تمام ذمہ داران فرائض منصبی کو پہچانتے ہوئے ان پر عمل کریں ،کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں، قائد ایم کیو ایم۔ تفصیلی خبر
جمعرات 30 جنوری 2014 19:25
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں ایم کیوایم کے تمام رہنماوٴں ، ذمہ داروں ، کارکنوں ، ہمدردوں کو بالخصوص اور ملک بھر کے غریب ومظلوم عوام کو بالعموم مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک کے آغاز کے دن سے ہی میرے اور میرے مشن اورکازکے خلاف سازشیں شروع کردی گئی تھیں۔
طرح طرح کی بہتان تراشیاں اور من گھڑت الزامات لگاکر مجھے اور تحریک کو بدنام کرنے کی متعدد بار سازشیں کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ میں پوری قوم کو بتادینا چاہتا ہوں کہ میں نے پاکستان میں باطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکایا ، قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور موت کو کئی مرتبہ قریب سے دیکھا اس کے باوجودمیں نے اپنے مشن کو جاری رکھا ۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے کہاکہ اب میں اپنے تمام ہمدردوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے اور پرایوں کی تازہ ترین سازشوں نے میرے گرد جال بچھا دیا ہے اوربین الاقوامی سطح پرمجھ پر طرح طرح کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں ۔
آج میرے خلاف بین الاقوامی سطح پر نہ صرف منفی پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں بلکہ جھوٹے الزامات کے تحت مقدمات بنانے کی سازش کا مضبوط جال بھی بچھایا گیا ہے جس پر میں اپنے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کسی بھی بین الاقوامی طاقت کے آگے سرنہیں جھکاوٴں گا ۔ میرا سر صرف اللہ تعالیٰ کے آگے جھکا ہے اور مرنے کے بعد بھی صرف اللہ تعالیٰ کے آگے ہی جھکے گا۔ الطاف حسین نے ہمدرد عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر میری زندگی کو کوئی بھی نقصان پہنچے تو آپ سے میری اتنی اپیل ہے کہ آپ میرے پڑھائے ہوئے حق پرستانہ سبق کو ہرگز نہ بھولیں اور کسی بھی قیمت پر حق پرستانہ مشن ، مقصد اور تحریک کو باطل قوتوں کی سازشوں کے آگے ختم کردینے کے بجائے اسے زندہ رکھنے کیلئے آپ سے جو قربانیاں دی جاسکیں وہ دیجئے اور منزل کے حصول تک میرے حق پرستانہ سبق کو یاد رکھیے۔ الطاف حسین نے خاص طور پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، منتخب نمائندوں اور ملک بھر کے چھوٹے بڑے تمام ذمہ داران اور کارکنان سے کہاکہ وہ میرے اس بیان کا انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لیں اور میری بتائی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔تمام ذمہ داران اپنے فرائض منصبی کو پہچانتے ہوئے ان پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.