وزیراعظم کو گورنر ہاؤس پہنچنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

جمعرات 30 جنوری 2014 19:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) کوئٹہ میں وزیراعظم محمد نواز شریف جب گورنر ہاؤس پہنچے تو بلوچستان کانسٹیبلری کے چاک وچوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء چوہدری نثا ر علی خان ، عبدالقادر بلوچ، رکن قومی اسمبلی پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی،نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل بزنجو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :