شہباز شریف نے خطرات کے باوجود بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے بلوچ بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شیف نے ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا اورمصیبت کی ہر گھڑی میں بلوچ بھائیوں کے ساتھ کھڑے نظر آئے،لاہور سمیت پورے پنجاب کی مثالی ترقی کا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے، دورہ کے دوران ملنے والے پیار کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے‘ بلوچستان کے وزیر مصطفی ترین

جمعرات 30 جنوری 2014 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے صوبہ پنجاب کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور صوبوں کے مابین بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے خطرات کے باوجود بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقے آواران کا سب سے پہلے دورہ کیااور مصیبت زدہ بلوچ بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ان کے اس اقدام سے صوبائی ہم آہنگی اور اتحاد و بھائی چارے کے جذبات کو فروغ ملا۔شہباز شریف نے ہمیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا اورہر موقع پر وہ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے۔پنجاب میں آکر ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے بلاشبہ لاہورسمیت پنجاب تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے جس کا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے۔شہباز شریف اوران کے رفقاء نے ہمیں پنجاب میں بہت محبت اورپیار دیا جسے ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔