صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ، سیکرٹری خیبرپختونخواعطاء الرحمن ،بے کی سطح پر کچھ جگہوں سے شکایات موصول ہور ہی ہے ، ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 30 جنوری 2014 19:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ کونسل بورڈ کے صوبائی سیکرٹری عطا ء الرحمن خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے صوبے کی سطح پر کچھ جگہوں سے شکایات موصول ہور ہی ہے سابقہ دور میں ہونے والی غیر آئینی اور غیر قانونی تقریوں کے خلاف انکوائری جاری ہے جیسے ہی انکوائری مکمل ہوگی ذمہ دارانوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا میونسپل کمیٹی بنوں کے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشئیرز کیلئے میونسپل کمیٹی انتظامیہ سے ڈیمانڈ کرنے کیلئے کہا گیا ہے جیسے ہی وہ ڈیمانڈ کریگا صوبائی لوکل کونسل بورڈ فوری فنڈ ریلیز کریگی بنوں شہر کی کنڈرات سڑکیں اور کنڈرات گلیوں کے متعلق انہوں نے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ کونسل بورڈ کے صوبائی سیکرٹری عطا ء الرحمن خان نے میونسپل کمیٹی بنوں کے اخاطے میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی بنوں کے سی ایم او گل سیف اللہ خان ایم او آر المار خان ، میونسپل اکاؤنٹنٹ آفیسر عبد الفرید خان وزیر ، چیف سینٹری انسپکٹر یوسف خان ، سپرٹنڈنٹس ملک فیضان خان ، ملک فرمان خان آفس سپرٹنڈنٹ افتخار علی شاہ ، لینڈ انسپکٹر ملک خورشید علی خان ، لینڈ انسپکٹر ملقیاز خان م میونسپل ایمپلائرز یونین کے صدر ولی محمد خان جنرل سیکرٹر ی واٹرانسپکٹر عصمت اللہ خان ، سینٹری سٹاف یونین کے صدر عمرزاد خان ، جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان اور یونین کے دیگر عہدیداروں نے صداقت حسین شاہ اور درجنوں دیگر عہدیداران بھی موجود تھے جبکہ مرکزی تنظیم تاجران ضلع بنوں کے جنرل سیکرٹری محمد عثمان علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے صوبائی سیکرٹری عطاء الرحمن نے بنوں شہر میں 19عدد کنواں جات جس پر بااثر شخصیات نے غیر آئینی اور غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے اس کے بارے میں بھی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اس بارے میں بھی ہم نے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے مرکزی تنظیم تاجران ضلع بنوں کے جنرل سیکرٹری محمد عثمان علی خان نے صوبائی سیکرٹری عطاء الرحمن خان کی توجہ بنوں شہر کے کنڈرات سڑکیں اور کنڈرات گلیوں کی طرف مبذول کرائی اور کہا کہ میونسپل کمیٹی بنوں کے ملازمین اور پنشنئیرز دو ماہ کی تنخواہیں نہ ہونے کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹری عطاء الرحمن نے میونسپل اکاؤنٹنٹ آفیسر عبد الفرید خان وزیر سے ڈیمانڈ طلب کی اور کہا کہ اس سلسلے میں ہم اقدامات کرینگے انہوں نے میونسپل کمیٹی بنوں میں سابقہ دور میں غیر آئینی اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے بارے میں تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ اس سے پہلے میونسپل کمیٹی آفس میں ڈویژنل یونین آف جرنلٹس رجسٹرڈ بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان نے صوبائی سیکرٹری عطاء الرحمن کو باقاعدہ ایک درخواست دے دی جس میں غیر رجسٹرڈ بنوں پریس کلب کی ڈویژنل یونین آف جرنلٹس رجسٹرڈ کے آفس کیلئے 10ہزار روپے ماہوار دینے پر استدعا کی ہے صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اپنے ساتھ وہ درخواست لے گئے اس موقع پر میونسپل اکاؤنٹنٹ آفیسر عبد الفرید خان وزیر نے انکشاف کیا کہ ہم نے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنیئر ز اور دیگر لوازمات کے سلسلے میں 3کروڑ 20لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے اور انشاء اللہ صوبائی سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی کہ اس فنڈ کو جلد از جلد ریلیز کیا جائے گا اس موقع پر یونین ہذا کے صدر ولی محمد خان اور سینٹری سٹاف کے صدر عمرزاد خان نے بھی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنیئرز کے بارے میں باقاعدہ ایک تحریری درخواست صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :