جنوبی کوریا کا 19 رکنی وفد سپیکر کانگ چنگ حی کی قیادت میں دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

جمعرات 30 جنوری 2014 16:59

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) جنوبی کوریا کا 19 رکنی وفد کورین نیشنل اسمبلی کے سپیکر کانگ چنگ حی کی قیادت میں دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ۔نور خان ایئر بیس پر سینیٹر عثمان سیف اللہ خان اور سینیٹ کے حکام نے وفد کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر عثمان سیف اللہ خان نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ اقتصادی و تجارتی تعاون کو باہمی فائدے کیلئے مزید وسعت دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے پارلیمانی وفد کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ جنوبی کوریا کے سپیکر نے سینیٹر عثمان سیف اللہ خان کے خیالات کو سراہا اور کہا کہ جنوبی کوریا پاکستان کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وفد کے رہنما نے والہانہ استقبال پر سینیٹر عثمان سیف اللہ خان اور سینیٹ سیکر ٹریٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :