کراچی چیمبر آف کامرس نے بھتہ خوری سے پریشان تاجروں کے تحفظ کے لیے انسداد بھتہ سیل کے قیام کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 30 جنوری 2014 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) کراچی چیمبر آف کامرس نے بھتہ خوری سے پریشان تاجروں کے تحفظ کے لیے انسداد بھتہ سیل کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ نے کراچی کے چھوٹے تاجروں کی بھتہ خوری کی مسلسل شکایات کے بعد کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں دو اعلیٰ افسران کی نگرانی میں انسداد بھتہ سیل قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انسداد بھتہ سیل میں کراچی چیمبر کو بھی نمائندگی دی جائے گی اور ان سے نہ صرف بھتے کے خاتمے کے لئے تجاویز حاصل کی جائیں گی بلکہ ان کے تعاون سے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کو قابو میں کرنے کے لئے موثر حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :