اجناس کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باعث جنوری کے دوران بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح ایک ہندسے میں رہنے کا امکان

جمعرات 30 جنوری 2014 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) اجناس کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باعث جنوری کے دوران بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح ایک ہندسے میں رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران افراط زر کی شرح آٹھ اعشاریہ سات فیصد کی سطح پر رہنے کی توقع ہے جبکہ دسمبر کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح نو اعشاریہ دو فیصد پر موجود تھی۔ اجناس کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام پر افراط زر کی شرح ایک ہندسے میں رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :