پاکستان میں قانون کی حکمرانی کے لیے میڈیا کا کرداربہت اہم ہے،سنٹرفارریسرچ اینڈ سیکورٹی سٹیڈیزکے زیراھتمام مشاورتی اجلاس

جمعرات 30 جنوری 2014 16:39

پاکستان میں قانون کی حکمرانی کے لیے میڈیا کا کرداربہت اہم ہے،سنٹرفارریسرچ ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) پاکستان میں پرامن معاشرے کی قیام، انصاف کی یقینی فراہمی اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا،پاکستان کے معروف تھنک ٹینک سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹیڈیزاسلام آباد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس اجلاس میں صحافیوں کی تنظیموں کے عہدیداروں اور سینیئر اخبار نویسوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کے لیے پراسیکوشن کے عمل کو آزاد، موثر اور منصفانہ بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ کوئی مجرم سزا سے نہ بچ سکے اور کسی بے گناہ کو سزا نہ مل سکے۔اس ضمن میں پراسیکوشن کے مسائل کی رپورٹنگ کو مزید بہتر بنانے اور صحافیوں کے لیے تربیتی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، سی آرایس ایس کے ڈائریکٹر آپریشن رانا قیصر نے اس موقعے پر شرکا کو موضوع کے حوالے سے بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :