مردان ،حمایت اللہ مایار کے حجرے میں دھماکہ ،بیرونی حصہ اور گیٹ تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 30 جنوری 2014 15:35

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سابق ایم این اے اور ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار کے حجرے میں دھماکہ ،حجرے کا بیرونی حصہ اور گیٹ تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حمایت اللہ مایار کے حجرے واقع مایار کے ساتھ نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو رات دو بجے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، دھماکے کی آواز دور دورتک سنائی گئی ۔

خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حجرے کا بیرونی حصہ اور گیٹ تباہ ہو گئے ۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دی ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں ایک سے دو کلو گرام بارودی مواد استعما ل کیا گیا تھا ۔ پولیس تھانہ ہوتی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :