وزیراعظم کی کوئٹہ آمد، سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے

جمعرات 30 جنوری 2014 15:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے وزیراعظم کے روٹس پر فرنٹیر کور ، پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری اورانٹی ٹیررارسٹ فورس کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ممکنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کو جانے والی شاہراہوں کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم کے روٹس پر فرنٹیرکور ، پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری اور انٹی ٹیررارسٹ فورس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ شہر میں فرنٹیر کور اور پولیس کے مسلح دستے بھی گشت کرتے رہے ۔