پاکستان قومی ترقی میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دے رہا ہے ، مسعودخان

جمعرات 30 جنوری 2014 14:35

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان قومی ترقی میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دے رہا ہے ، ڈیزاسٹر رسک رڈکشن سے متعلق تیسری عالمی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے یو این ڈی پی کی تیاریاں قابل تحسین ہے جو آئندہ سال اوائل میں منعقد ہو گی۔ایک انٹرویومیں مسعود خان نے کہا کہ وزیراعظم نے بیروزگاری کے خاتمے اور چھوٹے درجے کی تجارت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لئے یوتھ بزنس لون پروگرام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان زیادہ نوجوان آبادی والے ممالک میں شامل ہے جس کی 63 فیصد آبادی کی عمر25 سال سے زائد ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی کے لئے یو این ڈی پی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقیاتی کوششوں کے لئے یو این ڈی پی کے دیرینہ تعاون کی تعریف کرتے ہیں اور اس ادارے کے ساتھ اپنا تعاون مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی منصوبوں کی بھی حمایت کرتا ہے جس سے تجارت، ٹرانسپورٹیشن اور توانائی کی راہداریاں حاصل ہوں گی جو پاکستان کو مشرقی، جنوب وسطی، جنوب مغربی ایشیاء کے ساتھ ملائے گا۔ صنفی مساوات کے نصب العین کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کے اداروں کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان قومی ترقی میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دے رہا ہے جو انہیں سماجی، اقتصادی اور سیاسی طور پر بھی با اختیار بنانے میں بھی معاون ہے۔

پاکستان نے علاقائی تعاون کو مزید موثر بنانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام پر زور دیا کہ وہ سارک ممالک کے ساتھ توانائی، انفراسٹرکچر، ٹریڈ کوریڈور، سانحات پر قابو پانے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے ایشوز پر قریبی تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر رسک رڈکشن سے متعلق تیسری عالمی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے یو این ڈی پی کی تیاریاں قابل تحسین ہے جو آئندہ سال اوائل میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :